Posts

بے وقوفوں سے اجتناب کی تاکید۔۔۔۔

رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا  ""بے وقوف سے رشتہ اخوت قائم نہ کرو کیونکہ وہ تمہیں مشورہ دے گا نصیحت کرے گا تو بھرپور کوشش کے باوجود بھی خطا کرےگا.. بسا اوقات نفع پہنچانے کی چکر میں نقصان اور ضرر پہنچا بیٹھے گا ... اس کی خاموشی بولنے سے،دوری قربت سے اور موت زندگی سے بہتر ہے""۔ ابن ابی زیاد کہتے ہیں میرے والد نے فرمایا "" اے فرزند ارجمند!!! عقلمند کی صحبت اختیار کر اور بےوقوف سے اجتناب،،، اس لیے کہ میں کسی بھی بےوقوف کے ساتھ بیٹھ کر اٹھا تو اپنی عقل میں کمی اور نقص پایا""۔ عبداللہ بن داود خریبی کہتے ہیں  ""بےوقوف دوست دشمن سے زیادہ خطرناک ہے""۔ بشر بن حارث کہتے ہیں ""بےوقوف کو دیکھنا آنکھ کی سوزش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بےوقوف آنکھ کی سوزش ہے خواہ غائب ہو یا حاضر""😊😊😊 (اخبار الحمقی والمغفلین لابن الجوزی،،،،،ص÷38۔۔۔39) صحبت اور دوستی بڑی دیکھ بھال کے کرنی چاہیے یہ اپنا اثر ضرور دکھاتی ہیں۔۔ مولانا رومی سے معذرت کے ساتھ۔۔ صحبتِ عقلمنداں ترا عقلمند کند صحبتِ بے وقوفاں ترا بے وقوف کند محمد توقیر خان مصبا...

ظرافت ‏اکتاہٹ دور کرنے کا۔۔۔۔

ظرافت دلوں کی اکتاہٹ دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ جب طبیعت مکدر ،دل اکتاہٹ و ملول کا شکار ،ایک ہی مضمون پڑھتے پڑھتے فکر جامد اور عقل مالوف ہوجائے تو ہنسی مذاق کی حکمت بھری باتیں کر اور پڑھ لینا چاہیے۔ اس سے طبیعت میں بشاشت و تروتازگی کا اعادہ ،عقل کا جمود وتعطل ختم ، ذہانت و فطانت بحال اور فکر نارسا کی رسائی دقیق مسائل تک آسانی سے ہوجاتی ہے۔۔ """حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم فرماتے ہیں "دلوں کو راحت و سکون پہنچاؤ ، ان کے لیے حکمت بھری ظریفانہ باتیں تلاش کرو،کیونکہ دل بھی بدن کی طرح اکتا جاتے ہیں" حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ اپنے اصحاب کو حدیث سناتے سناتے فرماتے کہ طبیعت مکدر ہونے لگی لاؤ اب اہل عرب کے قصے کہانیاں لاؤ ،پھر کچھ دیر بعد حدیث بیانی کی طرف لوٹ آتے۔۔ بلکہ حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ ہنسی مذاق کی ظریفانہ باتوں کو پسند کرنے والے خالص مرد اور ناپسند کرنے والے عورت ہوا کرتے ہیں ۔"""😊😊 (اخبار الحمقی والمغفلین لابن الجوزی/ص÷16۔۔۔۔‌ 18) مطالعہ سے طبیعتیں مکدر ،دل اکتاہٹ کا شکار ہوجائیں تو ہمیں بھی بزرگوں کے طریقہ پر عمل کرتے...

علمی تشنگی اور پانی کی تشنگی میں مناسبت۔۔۔

علمی تشنگی پانی کی تشنگی کی طرح ہے تو جس طرح انسان اپنی پیاس بجھانے کے لیے اچھے اچھے مشروبات اور صاف و شفاف پانی کا اہتمام کرتا ہے تاکہ اس کی صحت صحیح و سالم رہے ، جسم تندرست و توانا اور بیماریوں سے محفوظ رہے اسی طرح علمی تشنگی بجھانے کے لیے اچھی اچھی کتابوں کا انتخاب کرنا چاہئے تاکہ ذہن بہتر ، خیالات اچھے اور فکر عمدہ ہوسکے  ذہنی خرابی،بد خیالی اور فکری فساد سے محفوظ رہ سکے۔ اریب خان محمد توقیر خان مصباحی

علاقائی زبان کا بدلاؤ قسط سوم۔۔۔۔لسی

لسی اپنے خوش ذائقے کی وجہ سے ایک مشہور و معروف مشروب ہے۔۔ یہ روح کو تازگی،طبیعت کو فرحت و انبساط بخشتی ہے ، اپنے نرم و نازک صاف و شفاف سفید رخساروں کو پینے والے کے ہونٹوں سے مس کرتے ہی طبیعت سے تمام طرح کے تکدرات کو دور کرکے لذت و ذائقے کا ایک جہاں آباد کر دیتی ہے۔۔۔۔ ہلکا میٹھا پن ، اوپر سے تھوڑا سا کھویا اس کے حسنِ لذت اور جمالِ ذائقے کو دوبالا کردیتا ہے۔۔۔ میرا مقصد لسی کی تعریف کرنا نہیں بلکہ اپنی آپ بیتی سنانا ہے۔ ہوا یوں کہ ہمارے عزیز از جان دوست جن کا ہمارے ساتھ کافی اٹھنا بیٹھنا ہے،ایک دن گویا ہوئے÷ لسی تو آپ پیتے ہوں گے؟ میرے ذہن میں لسی کی مذکورہ بالا شکل و صورت مرتسم تھی،طبیعت میں اسی ذائقہ کا خمار تھا اسی لیے ہامی بھر لی ۔۔۔۔۔ بولے تب تو اچھا ہے ، ہم تمہیں اپنے گھر کی لسی پلائیں گے۔۔۔ خیر کچھ دن گزر گئے ،نہ لسی آئی ،نہ دوبارہ پھر کبھی اس کا تذکرہ ہوا۔۔۔۔۔ جب ہم یہ سب کچھ بھول چکے تھے تب ایک دن اچانک دروازے پر دستک ہوئی ،دروازہ کھولا تو ہمارے وہی دوست ہاتھ ہمیں جگ لیے کھڑے ہیں۔۔ بولے لسی لایا ہوں،ابھی پینا ہے یا بعد میں؟ میں نے کہا بہت خوب،ابھی رکھ دیں کچھ کام کر رہا ہوں فر...

علاقائی زبان کا بدلاؤ ‏قسط دوم

#اریبیات جب مجھے موجودہ قیام کی جگہ آئے ہوئے کچھ ایام گزرے تھے۔۔۔۔ تو ایک صاحب ملنے کے لیے تشریف لائے۔۔ باتوں ہی باتوں میں ،میں نے پوچھا۔۔۔۔ اور کیا ہو رہا ہے؟ بولے کچھ نہیں بس ڈھوروں کے لیے نیار لایا تھا۔۔ ڈھور تو سمجھ میں آگیا کہ گائے بیل بھینس وغیرہ کو کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ پر لفظ نیار میرے لیے نیا اور غیر مانوس تھا ۔۔۔۔ میں سمجھا شاید یہ نہار بمعنی دن کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔۔۔ لیکن ہزار کوششوں کے بعد یہ معنی فٹ نہیں بیٹھ پایا۔۔ کچھ دن بعد میں نے دیکھا کہ وہ بھینس وغیرہ کے لیے گھاس لے کر آرہے ہیں۔۔۔ بعد میں مجھ سے ملنے کے لیے آئے۔۔۔ میں نے پوچھا آج دن بھر کہاں رہے دکھائی نہیں دیے۔۔ بولے آپ نے دیکھا تو تھا میں جنگل سے ڈھو‏روں کے لیے نیار لے کر آرہا تھا۔۔۔ میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔۔۔ میں کیا سمجھ رہا تھا اور یہ نیار کیا نکلا۔۔۔۔ 😂😂😂 اریب خان محمد توقیر خان مصباحی 7. 12. 2021

سجادہ نشینوں ‏اور قوم

ان سجادہ نشینوں کا بھی عجیب حال ہے ان سے کہاجاتاہے آؤ میدان میں قوم کو تمہاری ضرورت ہے ان کی میدانی قیادت کرو تو گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔۔ لیکن جب کمائی کا وقت آتا ہے عرس کا وقت آتا ہے تو خوب اشتہار لگائیں گے ، چرچے کریں گے ، چییخیں گے ، چلائیں گے ، عوام کو شرکت کے لیے ابھاریں گے تاکہ خوب پیسے بٹوریں دھندا چمکائیں۔۔ فاین تذھبون۔۔تمہاری بھی باری آۓ گی۔۔۔ محمد توقیر خان مصباحی 19.11. 2021

علاقائی زبان کا ‏بدلاؤ قسط اول

واقعی جب بھی اپنے علاقے کو چھوڑ کر دوسرے علاقے میں جاؤ تو وہاں کی زبان میں کچھ الفاظ اس طرح چینج ہو جاتے ہیں کہ ان کا معنی و مطلب بالکل بدل جاتا ہے  ہم ان کا کچھ اور معنی و مطلب سمجھتے ہیں اور وہاں پر اس کا کچھ اور معنی و مطلب لیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #اریبیات آج ایک صاحب تشریف لائے اور کہنے لگے آج لائٹ نہیں آئے گی۔۔۔ میں نے پوچھا بھائی کیوں نہیں آئے گی ۔۔۔۔؟؟ بولے ڈھول پھٹ گیا ہے اس لئے لائٹ نہیں آئے گی۔۔ بہت دیر تک سوچتا رہا آخر ڈھول کے پھٹنے اور لائٹ کے نہ آنے میں کیا مناسبت ہے۔۔۔🤔🤔 جب کچھ سمجھ میں نہ آیا تو میں نے ان سے ہی پوچھا ؟ بھائی آخر ڈھول کے پھٹنے کی وجہ سے لائٹ کیوں نہیں آئے گی؟ آخر دونوں میں کیا مناسبت ہے؟ بولے ڈھول کا مطلب ہے ٹرانسفارمر۔۔۔۔🤐🤐 ٹرانسفارمر پھٹ گیا ہے اس لیے لائٹ نہیں آئے گی۔۔۔۔ 😂😂😂😂😂 یہ علاقائی زبان بھی نا۔۔۔۔۔۔ اریب خان محمد توقیر خان مصباحی 6. 12. 2021

مفتی شرف الدین رام پوری رحمہ اللہ تعالی

3 مفتی شرف الدین رام پوری علیہ الرحمہ مفتی شرف الدین رحمہ اللہ علوی سید تھے ، آپ کی بود و باش پنجاب کی تھی لیکن علوم و فنون کی طلب کے شوق نے پنجاب کو خیرآباد کہنےاور رام پور کو آباد کرنے پر آمادہ کردیا۔۔ تحصیل علم میں محنت ہی کا ثمرہ تھا کہ علوم عقلیہ و نقلیہ دونوں میں مہارت شہرت کی حد تک پیدا کرلی ۔ علم و فضل کی شہرت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اکثر علماے رام پور کا علمی سلسلہ آپ پر منتہی ہوتا ہے۔ صاحبِ تذکرہ کاملان رام پور لکھتے ہیں: " قوم سید علوی ، پنجاب کے رہنے والے تھے ، رام پور آکر علم و فضل میں وہ شہرت حاصل کی کہ علماے رام پور کا سلسلۂ علم آپ تک منتہی ہوتا ہے "۔ (ص:170) صاحب تذکرہ علماے اہل سنت لکھتے ہیں: " پنجاب کے رہنے والے تھے ، رام پور آکر تحصیل علم کیا ، تمام علماے رام پور کا سلسلۂ تلمذ ان پر ختم ہوتا ہے"۔ (ص:103) اور صاحب تذکرہ علماے ہند لکھتے ہیں: " مفتی شرف الدین رام پوری علوم فلسفہ و منطق میں مشہور تھے "۔ (ص:232) علوم و فنون کے حصول سے فراغت کے بعد آپ مسند تدریس اور عہدہ قضا پر فائز ہوے۔ صاحب تذکرہ کاملان رام پور لکھتے ہیں: " م...

مولوی محمد عمر رام پوری رحمہ اللہ تعالیٰ

2 مولوی محمد عمر رام پوری رحمہ اللہ تعالٰی مولوی محمد عمر رام پوری رحمہ اللہ بے شمار خوبیوں کے مالک ، انتہائی زیرک و ذہین ، سریع الفہم ، اور مجمع علومِ معقول و منقول تھے ، علم مناظرہ میں قدرت تامہ تھی کہ چند منٹوں میں مد مقابل کو زیر کردیا کرتے تھے ، شاعری میں بھی دلچسپی تھی ، تخلص صولتؔ اپناتے تھے۔ اس کے ساتھ وعظ و تقریر میں بھی کامل دسترس تھی۔ صاحب حدائق الحنفیہ لکھتے ہیں: "مولوی محمد عمر رام پوری عالم فاضل جامع معقول و منقول ، ذکی ، فہیم ، مناظر ، اصولی ، جدلی ، عربی و فارسی میں شعر فصیح و بلیغ کہتے تھے ، صولتؔ تخلص تھا ، وعظ میں عبارت ایسی مقفی و مسجع بولتے تھے کہ باعث استعجاب اہل علم ہوتا تھا اور مناظرے میں وہ خدا داد ملکہ تھا کہ غیر مقلدین کو پہلے ہی مرحلہ میں ساکت کردیتے تھے ۔ آپ کے ہنگام تکلم پر یہ شعر صادق آتا ہے:                 اک بات میں تمام ہے یاں کار مدعی                 کس کو بلا ہو بار کش امتنان تیغ (حدائق الحنفیہ،ص:506) صاحب تذکرہ علماے ہند لکھتے ہیں: "مولوی محمد عمر رام پوری فاضل متبحر ، ج...

مولوی سلام اللہ محدث رام پوری رحمہ اللہ

1  مولوی سلام اللہ محدث رام پوری رحمہ اللہ مولوی سلام اللہ بن شیخ الاسلام محمد بن عبد الصمد فخر الدین رحمہ اللہ تعالی حضرت عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد امجاد سے ہیں۔ یہ خاندان علمی اعتبار سے ہمیشہ معروف و مشہور رہا ہے خاص کر علم حدیث میں اپنی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں خاصی شہرت کا مالک ہے۔ آپ ایک عظیم مفسر،محدث اور فقیہ تھے تمام علوم پر دسترس رکھتے تھے۔ صاحبِ تذکرہ کاملان رام پور لکھتے ہیں: " آپ کو جملہ علوم سے مناسبت تام تھی، اور تمام کتب غیر درسیہ پر مثل کتب درسیہ کے قادر تھے۔علوم معقول،حدیث،رجال،تاریخ،لغت اور ادب سب میں کامل تھے۔اور عربی زبان میں مطالب علمیہ لکھنے میں ید طولی تھا "۔ (تذکرہ کاملان رام پور ، ص:189) صاحب حدائق الحنفیہ لکھتے ہیں: "" آپ فقیہ فاضل،محدث کامل،مفسر متبحر،علامۂ عصر،محقق اور مدقق تھے "" (حدائق الحنفیہ ص:485) آپ کا تعلق ایک علم پرور گھرانے سے تھا ابتدا ہی سے علمی مجالس و محافل سے سابقہ پڑتا رہا اس لیے آپ شروع ہی سے اسی ماحول میں ڈھلتے چلے گئے۔ آپ نے علومِ مروجہ اپنے والد ماجد سے حاصل کیے ۔ انہیں سے اور دیگر فضلاے...

شریعت ‏، ‏علماء ‏، ‏اور ‏رد ‏۔۔۔۔

شریعت ایک تناور درخت اور اقوال علما شاخیں ہیں۔ شاخ کا بغیر اصل (جڑ) کے اور پھل کا بغیر شاخ کے کوئی وجود نہیں، جیسے عمارت کا بغیر دیواروں کے کوئی وجود نہیں ۔ اہل کشف کا اجماع ہے کہ جو شخص علمائے کرام کے شرعی اقوال کو شریعت سے خارج گردانے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ درجہ عرفان پر پہنچنے سے قاصر ہے۔ اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کے علمائے کرام کو شریعت کا امین بنایا ہے"العلماء أمناء الرسل مالم یخالطو السلطان"۔ ذات معصوم ﷺ سے یہ بات محال ہے کہ خائنین کو اپنی شریعت کا امین بنائیں۔ اس پر بھی اجماع ہے کہ عالم اسی شخص کو کہا جائے گا جو اقوال علما میں محل اختلاف کی جستجو رکھتا ہو اور یہ بھی جانتا ہو کہ انہوں نے یہ اقوال کہاں سے اخذ کیے ہیں قرآن مجید سے یا سنت نبویہ سے۔ جو محض جہالت و سرکشی کی بنا پر رد کرے وہ عالم نہیں۔ بل کہ جو علما کے شرعی اقوال کو رد کرے ان کو خارج از شریعت گردانے وہ اپنی ہی ذات پر جہل کا حکم لگاتا ہے۔ اور کہتا ہے:" گواہ ہو جاؤ میں جاہل ہوں".۔ ہاں جو علما و مقلدین کے اقوال کو قبول کرکے ان کے لیے دلائل و براہین قائم کرتے ہیں وہ اس حکم سے مستثنی ہیں۔ ...

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ اور علم فقہ میں مہارت۔۔۔۔

قسط سوم ایک عظیم خصوصیت جس میں ائمہ ثلاثہ میں سے کوئی بھی آپ کا شریک و سہیم نہیں یہ بھی ہے کہ آپ (امام اعظم)رحمہ اللہ نے تابعین عظام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حسین دور میں اجتہاد و افتا کا منصب سنبھالا۔یہ وہ دور تھا جس میں ایک سے بڑھ کر ایک عظیم شخصیت موجود تھی،پھر بھی لوگ جوق در جوق مسائل شرعیہ میں آپ کی طرف رجوع کرتے۔ امام اعمش جیسے عظیم تابعی بھی ضرورت کے وقت آپ کی طرف رجوع کرتے اور اپنی تشنگی بجھاتے۔ محمد بن محمود خوارزمی بیان کرتے ہیں: علی بن مسہر نے فرمایا:"امام اعمش حج کے لیے نکلے، اہل کوفہ بھی ساتھ ہولیے، میں بھی ان میں شامل تھا۔جب قادسیہ پہنچے تو لوگوں نے آپ کو مغموم دیکھ کر غم کا سبب دریافت کیا۔آپ نے فرمایا:کیا علی بن مسہر ہمارے ساتھ آۓ ہیں؟ کہا: ہاں!   فرمایا : ان کو میرے پاس بلاؤ (علی بن مسہر کو امام اعظم کا ہم نشیں ہونے کی وجہ سے جانتے تھے۔جب گئے تو) فرمایا:شہر واپس جاؤ اور ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے مناسک حج لکھا لاؤ۔ فرماتے ہیں : میں گیا، امام اعظم نے املا کرایا پھر میں نے انہیں لاکر دیے۔ ایک روایت میں ہے امام اعمش نے فرمایا:"ابو حنیفہ رحمہ اللہ فقہ کے دقیق...

امام ‏اعظم ‏ابو ‏حنیفہ ‏رضی ‏اللہ ‏عنہ ‏اور ‏صحابہ ‏کرام ‏سے ‏احادیث ‏کی ‏روایت۔۔۔۔

قسط دوم امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی ذات متعدد خصوصیات کی حامل ہے،ان میں سے ایک عظیم خصوصیت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بلا واسطہ احادیث سماعت کرنا ہے۔یہ ایسی خصوصیت ہے جس میں ائمۂ ثلاثہ رحمہم اللہ میں سے کوئی آپ کا شریک نہیں۔ کتنے صحابہ سے روایت کی: اس سلسلے میں امام ابو المؤید محمد بن محمود خوارزمی رحمہ اللہ نے تین اقوال ذکر کیے ہیں۔ (1) :- 6 صحابہ ایک صحابیہ۔ (2):- 5 صحابہ ایک صحابیہ۔ (3):- 7 صحابہ ایک صحابیہ۔ قول اول: آپ نے مندرجہ ذیل صحابہ کرام سے روایات کیں: (1) انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بلفظ "سمعت" ۔  حدیث"قال رسول الله ﷺ: طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم"۔ (2) عبد اللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے بلفظ "سمعت"۔ حدیث"سمعت رسول الله ﷺ یقول :حبک الشیئ یعمی و یصم"۔ (کوفہ میں) (3) عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی سے بلفظ "سمعت" ۔ حدیث"سمعت رسول الله ﷺ یقول: من تفقہ فی دین اللہ کفاہ اللہ ھمه و رزقه من حیث لا یحتسب"۔(مکہ مکرمہ مسجد حرام میں) (4) جابر بن عبداللہ سے بلفظ "عن".  حدیث"عن جابر بن عبدالله رضی اللہ ع...

امام اعظم ابو حنیفہ ‏رضی ‏اللہ ‏عنہ ‏کا ‏تذکرہ ‏رسول ‏اللہ ‏ﷺ ‏اور ‏صحابہ ‏و ‏تابعین ‏رحمہم ‏اللہ ‏کی ‏زبانی

قسط اول واہ رے احناف !!!  تم نے کیا قسمت پائی ، کہ مسائل شرعیہ و فقہیہ میں جس امام کی تقلید کرتے ہو اسے امام الأئمہ کے لقب سے ملقب کیا گیا___ رسول کائنات ﷺ نے اپنی زبان فیض ترجمان سے تعریف و توصیف فرمائ___ قبل ولادت ہی بلند اقبالی کی پیشین گوئی فرمائی___یہ پیشین گوئیاں صحابہ و تابعین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے روایت کرکے بعد کے لوگوں تک پہنچائیں___آپ کے تذکرے کو اخیار نے اختیار کرنے کو باعثِ افتخار سمجھا___لوگوں کو بتادیا کہ بہترین اشخاص کا ذکر بھی باعثِ فخر و شرف ہوا کرتا ہے___ان کے ذکر خیر میں رطب اللسان رہنا چاہیے___متھمین کے اتھام سے دامن بچاکر حقائق کی دنیا میں حقیقت کو معلوم کرکے اس کے اعتراف میں سر بسجود ہوجانا چاہیے___ورنہ اہل اللہ سے عداوت ان کی مخالفت نہ تو رسول اللہ ﷺ کو بھاتی ہے نہ اللہ جل و علا کو ___من عادی لی ولیا فقد آذنتہ بالحرب کا مژدہ جانفزا ایسے ہی بے مایہ لوگوں کو سنایا گیا ہے___ متعدد احادیث و اقوال صحابہ ، آپ رحمہ اللہ کے بارے میں وارد ہوۓ___جن میں آپ کو بہترین القاب،عمدہ خصال،لائق تقلید عادات و اطوار اور قابل رشک صفات سے متصف کیا گیا ہے__ان میں سے کچھ...

درپیش مسائل اور ہمارا طرز عمل

بعض لوگ مسائل کی اہمیت اور ان کو نظر انداز کرنے سے پیدا ہونے والے خوفناک خطرات کی ہولناکیوں کو نہ دیکھ کر رشتے داری، تعلقات اور اعزہ و اقربہ پروری کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر حق بیانی سے ایسے چپی سادھ لیتے ہیں جیسے کان کے بہرے ، آنکھ کے اندھے اور زبان کے گونگے ہوں___ اگر واقعی ہم روشن و تابناک مستقبل کے خواہاں ہیں تو ہم پر غلط کی تغلیط کرکے صراط قویم کی رہنمائی کرنا__صحیح پر عمل درآمد کرکے دین و ملت کے اجتماعی فوائد کی حصولیابی کے لیے انتھک کوششیں کرنا از حد ضروری ہے___ اگر یہی جانب داری نبھانے کا سلسلہ چلتا رہا تو پھر قوم و ملت کے وجود کا خدا محافظ___ توقیر خان مصباحی 28.05.2021

علم کی تعظیم کرو

حضرت امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں ہارون رشید کے پاس گیا تو اس نے مجھ سے کہا: اے ابو عبداللہ! مناسب ہے کہ ہمارے پاس آپ کا آنا جانا رہے ؛ تاکہ ہمارے بچے آپ سے مؤطا کی سماعت کریں۔ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ امیر کو عزت عطا کرے ۔یہ علم تم لوگوں سے ہی نکلا ہے اگر تم اس کی تعظیم کروگے تو یہ معزز ہوگا اور اگر اس کی تذلیل کروگے تو اس کی عزت نہیں رہے گی ۔ لوگ علم کے پاس جایا کرتے ہیں علم لوگوں کے پاس نہیں جاتا۔ اس نے کہا: آپ سچ فرماتے ہیں۔ پھر اپنے لڑکوں کو حکم دیا کہ مسجد میں جاکر لوگوں کے ساتھ مؤطا کی سماعت کرو۔ (احیاء العلوم للامام الغزالی رحمہ اللہ،ج:1،ص:97،مترجم: مولانا صدیق ہزاروی) ہمارے زمانے میں یہ حق گوئی و بے باکی عنقا ہوچکی ہے۔ علم کی تعظیم و توقیر بھی نہ کے برابر بچی ہے۔ اسی لیے تھوڑا بہت علم تو حاصل ہوجاتا ہے پر نور علم جس سے اشیا کی حقیقت منکشف ہوتی ہے نہیں حاصل ہوپاتا۔ ⁦✍️⁩ محمد توقیر مصباحی 22.08.2020

متصوفین کے لیے عبرت کا سبق

حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایک دن مجھ سے میرے شیخ حضرت سری سقطی رحمہ اللہ نے پوچھا جب تم میرے پاس سے چلے جاتے ہو تو کس کے پاس بیٹھتے ہو۔ میں نے کہا: حضرت محاسبی کے پاس۔ فرمایا: اچھا ہے،ان سے علم و ادب سیکھنا لیکن جو کچھ وہ علم کلام اور متکلمین کے رد میں کہیں چھوڑ دینا۔ جب (میں) واپس آنے لگا تو سنا کہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ تجھے حدیث والا صوفی بناۓ، ایسا صوفی بناۓ جو حدیث حاصل کرے۔ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جس شخص نے حدیث اور علم حاصل کرکے تصوف کو اختیار کیا اس نے کامیابی پائی اور جس نے علم سے پہلے تصوف اختیار کیا اس نے اپنے آپ کو خطرے میں ڈالا۔ (احیاء العلوم للامام الغزالی رحمہ اللہ،مترجم : مولانا صدیق ہزاروی،ج:1،ص:84) آج کل کے متصوفین کو عبرت حاصل کرنی چاہیے جو زیور علم سے آراستہ نہ ہو کرخود کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں دوسروں کی بھی ہلاکت کا سبب بن رہے ہیں۔ ⁦✍️⁩ محمد توقیر مصباحی 18/08/2020

کفار سے مشابہت اختیار کرنا

#مفتی_احمد_یار_خان_نعیمی علیہ الرحمہ کفار کی مشابہت اپنانے کی سنگینی کو بیان فرماتے ہیں: "قدرت نے انسان کی ظاہری صورت اور دل میں ایسا رشتہ رکھا ہے کہ ہر ایک کا اثر دوسرے پر پڑتا ہے۔ دل غمگین ہو تو چہرے پر اداسی چھا جاتی ہے ،دیکھنے والا دکھتے ہی خیریت پوچھنے لگتا ہے۔ دل خوش تو چہرہ بھی سرخ و سپید ہوتا ہے۔ معلوم ہوا دل کا اثر چہرے پر ہوتا ہے۔ اسی طرح دق کی بیماری والے کو حکیم اچھی ہوا میں رہنے ، صاف کپڑے پہننے اور دوا ملے پانی سے غسل کا مشورہ دیتے ہیں،کہ اگرچہ بیماری دل میں ہے لیکن ظاہر اچھا ہوگا تو باطن بھی اچھا ہوجائے گا۔ معلوم ہوا ظاہر باطن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اسی طرح غذا کا اثر بھی دل پر ہوتا ہے کہ سور کا کھانا حرام ٹھہرا اس سے بے غیرتی پیدا ہوتی ہے،کیوں کہ سور بے غیرت جانور ہے۔  شیر چیتے کی چربی کھائی جائے تو دل میں سختی و بربریت پیدا ہوتی ہے۔  چیتے کی کھال پر بیٹھنے سے بھی اسی حکمت کے تحت منع کیا گیا ہے۔ ان مثالوں کو سامنے رکھ کر ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ اگر کافروں کی طرح لباس پہنا گیا یا کفار کی سی صورت بنائی گئی تو یقیناً دل میں کافروں سے محبت اور مسلمانوں سے نفرت پیدا ہ...

جان لو جو شخص حق کو انسانوں کے ذریعے جاننا۔۔۔۔۔۔ ‏

جان لو!جو شخص حق کو انسانوں کے ذریعہ جاننا چاہتا ہے وہ گمراہی کے جنگلوں میں بھٹکتا رہتا ہے اگر تو راہ حق پر چلتا ہے تو پہلے حق کو پہچان لے اہل حق کو خود بخود پہچان لے گا۔ (احیاء العلوم للامام الغزالی رحمہ اللہ،ج:1،ص:87،مترجم : مولانا صدیق ہزاروی) شخصیت دیکھ کر اس کے ہر قول و فعل کو حق سمجھنا کہ جو کہا یا کیا سب صحیح ہے خواہ از راہ شرع کتنا ہی غلط کیوں نہ ہو شخصیت پرستی ہے۔ یہ طریقہ مذموم ہے اس سے ہر شخص کو بچنا چاہیے،اچھے بھلے انسان کو بھی جانب دار بنا دیتا ہے۔ پھر وہ اپنی اور اپنے ممدوح کی عزت کے خاطر اس قدر حد سے تجاوز کرجاتا ہے کہ واپسی کی راہیں ہی مسدود ہوجاتی ہیں۔ ہمیں بزرگوں کے طریقہ کو اپنانا چاہیے ۔ حق کو لوگوں کے ذریعہ نہیں بل کہ حق کے ذریعہ لوگوں کو پہچاننا چاہیے۔ ⁦✍️⁩ محمد توقیر مصباحی 19/08/2020

ہندوؤں کے مظالم کل بھی اور آج بھی

ہندوؤں کی چیرہ دستیاں و خوں خوارانہ مظالم،بے گناہ مسلمانوں کا قتل اور درندوں سے بڑھ کر بے رحمی کے ہول ناک مناظر دیکھنے کے بعد بھی اگر مسلمانوں کی خواب غفلت میں فرق نہ آۓ،اور وہ اپنے تحفظ و بقا کی طرف سرگرمی سے متوجہ نہ ہوں،تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ وہ یا تو مرچکے یا اپنی خود کشی کا قصد کرچکے ہیں___ ہندوستان ہندوؤں کے ظلم و ستم سے کانپ رہا ہے__ملک کی فضا ستم رسیدہ مظلوموں کی فریاد سے گونج رہی ہے__مسلمانوں کے خون کی نہریں بہ رہی ہیں__اس پر بھی اگر مسلمانوں کو ہوش نہ آئے،وہ اپنی جان بچانے کا خیال دل میں نہ لائیں اور جفاشعار ظالموں کی سفاکیوں سے خود کو بچانے کی فکر نہ کریں،تو ہزار افسوس ہزار افسوس!!___ مصیبتوں کے طوفان،ظلم کی تیز آندھیاں ،قتل و غارت گری کی گھنگھور گھٹائیں جیسے گھر گھر کر آ رہی ہیں، ان کا اقتضا یہ ہے کہ مسلمان اس دم آخر میں اپنی حفاظت کے سوا دنیا کی ہر چیز بھول جائیں__اور شب و روز اپنی حفظ و بقا کی مساعی میں مشغول رہیں___ دنیا کا نظم و نسق،سلطنتوں کی تنظیم و تشکیل،قوانین کی وضع،حکومت کے دستور،ملک کی رونق،مجالس کی زینت جس سے پہلے ہم فنا کردیے جائیں،ہمارے کس کام کی؟___  ...