بے وقوفوں سے اجتناب کی تاکید۔۔۔۔

رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا 
""بے وقوف سے رشتہ اخوت قائم نہ کرو کیونکہ وہ تمہیں مشورہ دے گا نصیحت کرے گا تو بھرپور کوشش کے باوجود بھی خطا کرےگا..
بسا اوقات نفع پہنچانے کی چکر میں نقصان اور ضرر پہنچا بیٹھے گا ...
اس کی خاموشی بولنے سے،دوری قربت سے اور موت زندگی سے بہتر ہے""۔

ابن ابی زیاد کہتے ہیں میرے والد نے فرمایا
"" اے فرزند ارجمند!!! عقلمند کی صحبت اختیار کر اور بےوقوف سے اجتناب،،، اس لیے کہ میں کسی بھی بےوقوف کے ساتھ بیٹھ کر اٹھا تو اپنی عقل میں کمی اور نقص پایا""۔

عبداللہ بن داود خریبی کہتے ہیں 
""بےوقوف دوست دشمن سے زیادہ خطرناک ہے""۔

بشر بن حارث کہتے ہیں
""بےوقوف کو دیکھنا آنکھ کی سوزش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بےوقوف آنکھ کی سوزش ہے خواہ غائب ہو یا حاضر""😊😊😊

(اخبار الحمقی والمغفلین لابن الجوزی،،،،،ص÷38۔۔۔39)

صحبت اور دوستی بڑی دیکھ بھال کے کرنی چاہیے یہ اپنا اثر ضرور دکھاتی ہیں۔۔

مولانا رومی سے معذرت کے ساتھ۔۔

صحبتِ عقلمنداں ترا عقلمند کند
صحبتِ بے وقوفاں ترا بے وقوف کند

محمد توقیر خان مصباحی

17. 12. 2021

Comments

Popular posts from this blog

امام ‏اعظم ‏ابو ‏حنیفہ ‏رضی ‏اللہ ‏عنہ ‏اور ‏صحابہ ‏کرام ‏سے ‏احادیث ‏کی ‏روایت۔۔۔۔

علاقائی زبان کا بدلاؤ قسط سوم۔۔۔۔لسی

مفتی شرف الدین رام پوری رحمہ اللہ تعالی