جان لو جو شخص حق کو انسانوں کے ذریعے جاننا۔۔۔۔۔۔
جان لو!جو شخص حق کو انسانوں کے ذریعہ جاننا چاہتا ہے وہ گمراہی کے جنگلوں میں بھٹکتا رہتا ہے اگر تو راہ حق پر چلتا ہے تو پہلے حق کو پہچان لے اہل حق کو خود بخود پہچان لے گا۔
(احیاء العلوم للامام الغزالی رحمہ اللہ،ج:1،ص:87،مترجم : مولانا صدیق ہزاروی)
شخصیت دیکھ کر اس کے ہر قول و فعل کو حق سمجھنا کہ جو کہا یا کیا سب صحیح ہے خواہ از راہ شرع کتنا ہی غلط کیوں نہ ہو شخصیت پرستی ہے۔
یہ طریقہ مذموم ہے اس سے ہر شخص کو بچنا چاہیے،اچھے بھلے انسان کو بھی جانب دار بنا دیتا ہے۔
پھر وہ اپنی اور اپنے ممدوح کی عزت کے خاطر اس قدر حد سے تجاوز کرجاتا ہے کہ واپسی کی راہیں ہی مسدود ہوجاتی ہیں۔
ہمیں بزرگوں کے طریقہ کو اپنانا چاہیے ۔ حق کو لوگوں کے ذریعہ نہیں بل کہ حق کے ذریعہ لوگوں کو پہچاننا چاہیے۔
✍️ محمد توقیر مصباحی 19/08/2020
Comments
Post a Comment