ظرافت ‏اکتاہٹ دور کرنے کا۔۔۔۔

ظرافت دلوں کی اکتاہٹ دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
جب طبیعت مکدر ،دل اکتاہٹ و ملول کا شکار ،ایک ہی مضمون پڑھتے پڑھتے فکر جامد اور عقل مالوف ہوجائے تو ہنسی مذاق کی حکمت بھری باتیں کر اور پڑھ لینا چاہیے۔
اس سے طبیعت میں بشاشت و تروتازگی کا اعادہ ،عقل کا جمود وتعطل ختم ، ذہانت و فطانت بحال اور فکر نارسا کی رسائی دقیق مسائل تک آسانی سے ہوجاتی ہے۔۔

"""حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم فرماتے ہیں
"دلوں کو راحت و سکون پہنچاؤ ، ان کے لیے حکمت بھری ظریفانہ باتیں تلاش کرو،کیونکہ دل بھی بدن کی طرح اکتا جاتے ہیں"

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ اپنے اصحاب کو حدیث سناتے سناتے فرماتے کہ طبیعت مکدر ہونے لگی لاؤ اب اہل عرب کے قصے کہانیاں لاؤ ،پھر کچھ دیر بعد حدیث بیانی کی طرف لوٹ آتے۔۔

بلکہ حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ ہنسی مذاق کی ظریفانہ باتوں کو پسند کرنے والے خالص مرد اور ناپسند کرنے والے عورت ہوا کرتے ہیں ۔"""😊😊

(اخبار الحمقی والمغفلین لابن الجوزی/ص÷16۔۔۔۔‌ 18)

مطالعہ سے طبیعتیں مکدر ،دل اکتاہٹ کا شکار ہوجائیں تو ہمیں بھی بزرگوں کے طریقہ پر عمل کرتے ہوئے حکمت و دانائی سے لبریز ہنسی مذاق کے قصے کہانیاں پڑھ لینا چاہیے۔ اس سے حکمت و دانائی میں اضافہ اور طبیعت کا تکدر دور ہوگا ، بشاشت آئےگی اور مطالعے کے لیے طبیعت مکمل یکسوئی کے ساتھ دوبارہ آمادہ ہوجائے گی۔۔

محمد توقیر خان مصباحی

15. 12. 2021

Comments

Popular posts from this blog

امام ‏اعظم ‏ابو ‏حنیفہ ‏رضی ‏اللہ ‏عنہ ‏اور ‏صحابہ ‏کرام ‏سے ‏احادیث ‏کی ‏روایت۔۔۔۔

علاقائی زبان کا بدلاؤ قسط سوم۔۔۔۔لسی

مفتی شرف الدین رام پوری رحمہ اللہ تعالی