Posts

مفتی شرف الدین رام پوری رحمہ اللہ تعالی

3 مفتی شرف الدین رام پوری علیہ الرحمہ مفتی شرف الدین رحمہ اللہ علوی سید تھے ، آپ کی بود و باش پنجاب کی تھی لیکن علوم و فنون کی طلب کے شوق نے پنجاب کو خیرآباد کہنےاور رام پور کو آباد کرنے پر آمادہ کردیا۔۔ تحصیل علم میں محنت ہی کا ثمرہ تھا کہ علوم عقلیہ و نقلیہ دونوں میں مہارت شہرت کی حد تک پیدا کرلی ۔ علم و فضل کی شہرت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اکثر علماے رام پور کا علمی سلسلہ آپ پر منتہی ہوتا ہے۔ صاحبِ تذکرہ کاملان رام پور لکھتے ہیں: " قوم سید علوی ، پنجاب کے رہنے والے تھے ، رام پور آکر علم و فضل میں وہ شہرت حاصل کی کہ علماے رام پور کا سلسلۂ علم آپ تک منتہی ہوتا ہے "۔ (ص:170) صاحب تذکرہ علماے اہل سنت لکھتے ہیں: " پنجاب کے رہنے والے تھے ، رام پور آکر تحصیل علم کیا ، تمام علماے رام پور کا سلسلۂ تلمذ ان پر ختم ہوتا ہے"۔ (ص:103) اور صاحب تذکرہ علماے ہند لکھتے ہیں: " مفتی شرف الدین رام پوری علوم فلسفہ و منطق میں مشہور تھے "۔ (ص:232) علوم و فنون کے حصول سے فراغت کے بعد آپ مسند تدریس اور عہدہ قضا پر فائز ہوے۔ صاحب تذکرہ کاملان رام پور لکھتے ہیں: " م...

مولوی محمد عمر رام پوری رحمہ اللہ تعالیٰ

2 مولوی محمد عمر رام پوری رحمہ اللہ تعالٰی مولوی محمد عمر رام پوری رحمہ اللہ بے شمار خوبیوں کے مالک ، انتہائی زیرک و ذہین ، سریع الفہم ، اور مجمع علومِ معقول و منقول تھے ، علم مناظرہ میں قدرت تامہ تھی کہ چند منٹوں میں مد مقابل کو زیر کردیا کرتے تھے ، شاعری میں بھی دلچسپی تھی ، تخلص صولتؔ اپناتے تھے۔ اس کے ساتھ وعظ و تقریر میں بھی کامل دسترس تھی۔ صاحب حدائق الحنفیہ لکھتے ہیں: "مولوی محمد عمر رام پوری عالم فاضل جامع معقول و منقول ، ذکی ، فہیم ، مناظر ، اصولی ، جدلی ، عربی و فارسی میں شعر فصیح و بلیغ کہتے تھے ، صولتؔ تخلص تھا ، وعظ میں عبارت ایسی مقفی و مسجع بولتے تھے کہ باعث استعجاب اہل علم ہوتا تھا اور مناظرے میں وہ خدا داد ملکہ تھا کہ غیر مقلدین کو پہلے ہی مرحلہ میں ساکت کردیتے تھے ۔ آپ کے ہنگام تکلم پر یہ شعر صادق آتا ہے:                 اک بات میں تمام ہے یاں کار مدعی                 کس کو بلا ہو بار کش امتنان تیغ (حدائق الحنفیہ،ص:506) صاحب تذکرہ علماے ہند لکھتے ہیں: "مولوی محمد عمر رام پوری فاضل متبحر ، ج...

مولوی سلام اللہ محدث رام پوری رحمہ اللہ

1  مولوی سلام اللہ محدث رام پوری رحمہ اللہ مولوی سلام اللہ بن شیخ الاسلام محمد بن عبد الصمد فخر الدین رحمہ اللہ تعالی حضرت عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد امجاد سے ہیں۔ یہ خاندان علمی اعتبار سے ہمیشہ معروف و مشہور رہا ہے خاص کر علم حدیث میں اپنی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں خاصی شہرت کا مالک ہے۔ آپ ایک عظیم مفسر،محدث اور فقیہ تھے تمام علوم پر دسترس رکھتے تھے۔ صاحبِ تذکرہ کاملان رام پور لکھتے ہیں: " آپ کو جملہ علوم سے مناسبت تام تھی، اور تمام کتب غیر درسیہ پر مثل کتب درسیہ کے قادر تھے۔علوم معقول،حدیث،رجال،تاریخ،لغت اور ادب سب میں کامل تھے۔اور عربی زبان میں مطالب علمیہ لکھنے میں ید طولی تھا "۔ (تذکرہ کاملان رام پور ، ص:189) صاحب حدائق الحنفیہ لکھتے ہیں: "" آپ فقیہ فاضل،محدث کامل،مفسر متبحر،علامۂ عصر،محقق اور مدقق تھے "" (حدائق الحنفیہ ص:485) آپ کا تعلق ایک علم پرور گھرانے سے تھا ابتدا ہی سے علمی مجالس و محافل سے سابقہ پڑتا رہا اس لیے آپ شروع ہی سے اسی ماحول میں ڈھلتے چلے گئے۔ آپ نے علومِ مروجہ اپنے والد ماجد سے حاصل کیے ۔ انہیں سے اور دیگر فضلاے...

شریعت ‏، ‏علماء ‏، ‏اور ‏رد ‏۔۔۔۔

شریعت ایک تناور درخت اور اقوال علما شاخیں ہیں۔ شاخ کا بغیر اصل (جڑ) کے اور پھل کا بغیر شاخ کے کوئی وجود نہیں، جیسے عمارت کا بغیر دیواروں کے کوئی وجود نہیں ۔ اہل کشف کا اجماع ہے کہ جو شخص علمائے کرام کے شرعی اقوال کو شریعت سے خارج گردانے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ درجہ عرفان پر پہنچنے سے قاصر ہے۔ اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کے علمائے کرام کو شریعت کا امین بنایا ہے"العلماء أمناء الرسل مالم یخالطو السلطان"۔ ذات معصوم ﷺ سے یہ بات محال ہے کہ خائنین کو اپنی شریعت کا امین بنائیں۔ اس پر بھی اجماع ہے کہ عالم اسی شخص کو کہا جائے گا جو اقوال علما میں محل اختلاف کی جستجو رکھتا ہو اور یہ بھی جانتا ہو کہ انہوں نے یہ اقوال کہاں سے اخذ کیے ہیں قرآن مجید سے یا سنت نبویہ سے۔ جو محض جہالت و سرکشی کی بنا پر رد کرے وہ عالم نہیں۔ بل کہ جو علما کے شرعی اقوال کو رد کرے ان کو خارج از شریعت گردانے وہ اپنی ہی ذات پر جہل کا حکم لگاتا ہے۔ اور کہتا ہے:" گواہ ہو جاؤ میں جاہل ہوں".۔ ہاں جو علما و مقلدین کے اقوال کو قبول کرکے ان کے لیے دلائل و براہین قائم کرتے ہیں وہ اس حکم سے مستثنی ہیں۔ ...

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ اور علم فقہ میں مہارت۔۔۔۔

قسط سوم ایک عظیم خصوصیت جس میں ائمہ ثلاثہ میں سے کوئی بھی آپ کا شریک و سہیم نہیں یہ بھی ہے کہ آپ (امام اعظم)رحمہ اللہ نے تابعین عظام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حسین دور میں اجتہاد و افتا کا منصب سنبھالا۔یہ وہ دور تھا جس میں ایک سے بڑھ کر ایک عظیم شخصیت موجود تھی،پھر بھی لوگ جوق در جوق مسائل شرعیہ میں آپ کی طرف رجوع کرتے۔ امام اعمش جیسے عظیم تابعی بھی ضرورت کے وقت آپ کی طرف رجوع کرتے اور اپنی تشنگی بجھاتے۔ محمد بن محمود خوارزمی بیان کرتے ہیں: علی بن مسہر نے فرمایا:"امام اعمش حج کے لیے نکلے، اہل کوفہ بھی ساتھ ہولیے، میں بھی ان میں شامل تھا۔جب قادسیہ پہنچے تو لوگوں نے آپ کو مغموم دیکھ کر غم کا سبب دریافت کیا۔آپ نے فرمایا:کیا علی بن مسہر ہمارے ساتھ آۓ ہیں؟ کہا: ہاں!   فرمایا : ان کو میرے پاس بلاؤ (علی بن مسہر کو امام اعظم کا ہم نشیں ہونے کی وجہ سے جانتے تھے۔جب گئے تو) فرمایا:شہر واپس جاؤ اور ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے مناسک حج لکھا لاؤ۔ فرماتے ہیں : میں گیا، امام اعظم نے املا کرایا پھر میں نے انہیں لاکر دیے۔ ایک روایت میں ہے امام اعمش نے فرمایا:"ابو حنیفہ رحمہ اللہ فقہ کے دقیق...

امام ‏اعظم ‏ابو ‏حنیفہ ‏رضی ‏اللہ ‏عنہ ‏اور ‏صحابہ ‏کرام ‏سے ‏احادیث ‏کی ‏روایت۔۔۔۔

قسط دوم امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی ذات متعدد خصوصیات کی حامل ہے،ان میں سے ایک عظیم خصوصیت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بلا واسطہ احادیث سماعت کرنا ہے۔یہ ایسی خصوصیت ہے جس میں ائمۂ ثلاثہ رحمہم اللہ میں سے کوئی آپ کا شریک نہیں۔ کتنے صحابہ سے روایت کی: اس سلسلے میں امام ابو المؤید محمد بن محمود خوارزمی رحمہ اللہ نے تین اقوال ذکر کیے ہیں۔ (1) :- 6 صحابہ ایک صحابیہ۔ (2):- 5 صحابہ ایک صحابیہ۔ (3):- 7 صحابہ ایک صحابیہ۔ قول اول: آپ نے مندرجہ ذیل صحابہ کرام سے روایات کیں: (1) انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بلفظ "سمعت" ۔  حدیث"قال رسول الله ﷺ: طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم"۔ (2) عبد اللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے بلفظ "سمعت"۔ حدیث"سمعت رسول الله ﷺ یقول :حبک الشیئ یعمی و یصم"۔ (کوفہ میں) (3) عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی سے بلفظ "سمعت" ۔ حدیث"سمعت رسول الله ﷺ یقول: من تفقہ فی دین اللہ کفاہ اللہ ھمه و رزقه من حیث لا یحتسب"۔(مکہ مکرمہ مسجد حرام میں) (4) جابر بن عبداللہ سے بلفظ "عن".  حدیث"عن جابر بن عبدالله رضی اللہ ع...

امام اعظم ابو حنیفہ ‏رضی ‏اللہ ‏عنہ ‏کا ‏تذکرہ ‏رسول ‏اللہ ‏ﷺ ‏اور ‏صحابہ ‏و ‏تابعین ‏رحمہم ‏اللہ ‏کی ‏زبانی

قسط اول واہ رے احناف !!!  تم نے کیا قسمت پائی ، کہ مسائل شرعیہ و فقہیہ میں جس امام کی تقلید کرتے ہو اسے امام الأئمہ کے لقب سے ملقب کیا گیا___ رسول کائنات ﷺ نے اپنی زبان فیض ترجمان سے تعریف و توصیف فرمائ___ قبل ولادت ہی بلند اقبالی کی پیشین گوئی فرمائی___یہ پیشین گوئیاں صحابہ و تابعین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے روایت کرکے بعد کے لوگوں تک پہنچائیں___آپ کے تذکرے کو اخیار نے اختیار کرنے کو باعثِ افتخار سمجھا___لوگوں کو بتادیا کہ بہترین اشخاص کا ذکر بھی باعثِ فخر و شرف ہوا کرتا ہے___ان کے ذکر خیر میں رطب اللسان رہنا چاہیے___متھمین کے اتھام سے دامن بچاکر حقائق کی دنیا میں حقیقت کو معلوم کرکے اس کے اعتراف میں سر بسجود ہوجانا چاہیے___ورنہ اہل اللہ سے عداوت ان کی مخالفت نہ تو رسول اللہ ﷺ کو بھاتی ہے نہ اللہ جل و علا کو ___من عادی لی ولیا فقد آذنتہ بالحرب کا مژدہ جانفزا ایسے ہی بے مایہ لوگوں کو سنایا گیا ہے___ متعدد احادیث و اقوال صحابہ ، آپ رحمہ اللہ کے بارے میں وارد ہوۓ___جن میں آپ کو بہترین القاب،عمدہ خصال،لائق تقلید عادات و اطوار اور قابل رشک صفات سے متصف کیا گیا ہے__ان میں سے کچھ...