Posts

بے وقوفوں سے اجتناب کی تاکید۔۔۔۔

رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا  ""بے وقوف سے رشتہ اخوت قائم نہ کرو کیونکہ وہ تمہیں مشورہ دے گا نصیحت کرے گا تو بھرپور کوشش کے باوجود بھی خطا کرےگا.. بسا اوقات نفع پہنچانے کی چکر میں نقصان اور ضرر پہنچا بیٹھے گا ... اس کی خاموشی بولنے سے،دوری قربت سے اور موت زندگی سے بہتر ہے""۔ ابن ابی زیاد کہتے ہیں میرے والد نے فرمایا "" اے فرزند ارجمند!!! عقلمند کی صحبت اختیار کر اور بےوقوف سے اجتناب،،، اس لیے کہ میں کسی بھی بےوقوف کے ساتھ بیٹھ کر اٹھا تو اپنی عقل میں کمی اور نقص پایا""۔ عبداللہ بن داود خریبی کہتے ہیں  ""بےوقوف دوست دشمن سے زیادہ خطرناک ہے""۔ بشر بن حارث کہتے ہیں ""بےوقوف کو دیکھنا آنکھ کی سوزش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بےوقوف آنکھ کی سوزش ہے خواہ غائب ہو یا حاضر""😊😊😊 (اخبار الحمقی والمغفلین لابن الجوزی،،،،،ص÷38۔۔۔39) صحبت اور دوستی بڑی دیکھ بھال کے کرنی چاہیے یہ اپنا اثر ضرور دکھاتی ہیں۔۔ مولانا رومی سے معذرت کے ساتھ۔۔ صحبتِ عقلمنداں ترا عقلمند کند صحبتِ بے وقوفاں ترا بے وقوف کند محمد توقیر خان مصبا...

ظرافت ‏اکتاہٹ دور کرنے کا۔۔۔۔

ظرافت دلوں کی اکتاہٹ دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ جب طبیعت مکدر ،دل اکتاہٹ و ملول کا شکار ،ایک ہی مضمون پڑھتے پڑھتے فکر جامد اور عقل مالوف ہوجائے تو ہنسی مذاق کی حکمت بھری باتیں کر اور پڑھ لینا چاہیے۔ اس سے طبیعت میں بشاشت و تروتازگی کا اعادہ ،عقل کا جمود وتعطل ختم ، ذہانت و فطانت بحال اور فکر نارسا کی رسائی دقیق مسائل تک آسانی سے ہوجاتی ہے۔۔ """حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم فرماتے ہیں "دلوں کو راحت و سکون پہنچاؤ ، ان کے لیے حکمت بھری ظریفانہ باتیں تلاش کرو،کیونکہ دل بھی بدن کی طرح اکتا جاتے ہیں" حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ اپنے اصحاب کو حدیث سناتے سناتے فرماتے کہ طبیعت مکدر ہونے لگی لاؤ اب اہل عرب کے قصے کہانیاں لاؤ ،پھر کچھ دیر بعد حدیث بیانی کی طرف لوٹ آتے۔۔ بلکہ حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ ہنسی مذاق کی ظریفانہ باتوں کو پسند کرنے والے خالص مرد اور ناپسند کرنے والے عورت ہوا کرتے ہیں ۔"""😊😊 (اخبار الحمقی والمغفلین لابن الجوزی/ص÷16۔۔۔۔‌ 18) مطالعہ سے طبیعتیں مکدر ،دل اکتاہٹ کا شکار ہوجائیں تو ہمیں بھی بزرگوں کے طریقہ پر عمل کرتے...

علمی تشنگی اور پانی کی تشنگی میں مناسبت۔۔۔

علمی تشنگی پانی کی تشنگی کی طرح ہے تو جس طرح انسان اپنی پیاس بجھانے کے لیے اچھے اچھے مشروبات اور صاف و شفاف پانی کا اہتمام کرتا ہے تاکہ اس کی صحت صحیح و سالم رہے ، جسم تندرست و توانا اور بیماریوں سے محفوظ رہے اسی طرح علمی تشنگی بجھانے کے لیے اچھی اچھی کتابوں کا انتخاب کرنا چاہئے تاکہ ذہن بہتر ، خیالات اچھے اور فکر عمدہ ہوسکے  ذہنی خرابی،بد خیالی اور فکری فساد سے محفوظ رہ سکے۔ اریب خان محمد توقیر خان مصباحی

علاقائی زبان کا بدلاؤ قسط سوم۔۔۔۔لسی

لسی اپنے خوش ذائقے کی وجہ سے ایک مشہور و معروف مشروب ہے۔۔ یہ روح کو تازگی،طبیعت کو فرحت و انبساط بخشتی ہے ، اپنے نرم و نازک صاف و شفاف سفید رخساروں کو پینے والے کے ہونٹوں سے مس کرتے ہی طبیعت سے تمام طرح کے تکدرات کو دور کرکے لذت و ذائقے کا ایک جہاں آباد کر دیتی ہے۔۔۔۔ ہلکا میٹھا پن ، اوپر سے تھوڑا سا کھویا اس کے حسنِ لذت اور جمالِ ذائقے کو دوبالا کردیتا ہے۔۔۔ میرا مقصد لسی کی تعریف کرنا نہیں بلکہ اپنی آپ بیتی سنانا ہے۔ ہوا یوں کہ ہمارے عزیز از جان دوست جن کا ہمارے ساتھ کافی اٹھنا بیٹھنا ہے،ایک دن گویا ہوئے÷ لسی تو آپ پیتے ہوں گے؟ میرے ذہن میں لسی کی مذکورہ بالا شکل و صورت مرتسم تھی،طبیعت میں اسی ذائقہ کا خمار تھا اسی لیے ہامی بھر لی ۔۔۔۔۔ بولے تب تو اچھا ہے ، ہم تمہیں اپنے گھر کی لسی پلائیں گے۔۔۔ خیر کچھ دن گزر گئے ،نہ لسی آئی ،نہ دوبارہ پھر کبھی اس کا تذکرہ ہوا۔۔۔۔۔ جب ہم یہ سب کچھ بھول چکے تھے تب ایک دن اچانک دروازے پر دستک ہوئی ،دروازہ کھولا تو ہمارے وہی دوست ہاتھ ہمیں جگ لیے کھڑے ہیں۔۔ بولے لسی لایا ہوں،ابھی پینا ہے یا بعد میں؟ میں نے کہا بہت خوب،ابھی رکھ دیں کچھ کام کر رہا ہوں فر...

علاقائی زبان کا بدلاؤ ‏قسط دوم

#اریبیات جب مجھے موجودہ قیام کی جگہ آئے ہوئے کچھ ایام گزرے تھے۔۔۔۔ تو ایک صاحب ملنے کے لیے تشریف لائے۔۔ باتوں ہی باتوں میں ،میں نے پوچھا۔۔۔۔ اور کیا ہو رہا ہے؟ بولے کچھ نہیں بس ڈھوروں کے لیے نیار لایا تھا۔۔ ڈھور تو سمجھ میں آگیا کہ گائے بیل بھینس وغیرہ کو کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ پر لفظ نیار میرے لیے نیا اور غیر مانوس تھا ۔۔۔۔ میں سمجھا شاید یہ نہار بمعنی دن کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔۔۔ لیکن ہزار کوششوں کے بعد یہ معنی فٹ نہیں بیٹھ پایا۔۔ کچھ دن بعد میں نے دیکھا کہ وہ بھینس وغیرہ کے لیے گھاس لے کر آرہے ہیں۔۔۔ بعد میں مجھ سے ملنے کے لیے آئے۔۔۔ میں نے پوچھا آج دن بھر کہاں رہے دکھائی نہیں دیے۔۔ بولے آپ نے دیکھا تو تھا میں جنگل سے ڈھو‏روں کے لیے نیار لے کر آرہا تھا۔۔۔ میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔۔۔ میں کیا سمجھ رہا تھا اور یہ نیار کیا نکلا۔۔۔۔ 😂😂😂 اریب خان محمد توقیر خان مصباحی 7. 12. 2021

سجادہ نشینوں ‏اور قوم

ان سجادہ نشینوں کا بھی عجیب حال ہے ان سے کہاجاتاہے آؤ میدان میں قوم کو تمہاری ضرورت ہے ان کی میدانی قیادت کرو تو گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔۔ لیکن جب کمائی کا وقت آتا ہے عرس کا وقت آتا ہے تو خوب اشتہار لگائیں گے ، چرچے کریں گے ، چییخیں گے ، چلائیں گے ، عوام کو شرکت کے لیے ابھاریں گے تاکہ خوب پیسے بٹوریں دھندا چمکائیں۔۔ فاین تذھبون۔۔تمہاری بھی باری آۓ گی۔۔۔ محمد توقیر خان مصباحی 19.11. 2021

علاقائی زبان کا ‏بدلاؤ قسط اول

واقعی جب بھی اپنے علاقے کو چھوڑ کر دوسرے علاقے میں جاؤ تو وہاں کی زبان میں کچھ الفاظ اس طرح چینج ہو جاتے ہیں کہ ان کا معنی و مطلب بالکل بدل جاتا ہے  ہم ان کا کچھ اور معنی و مطلب سمجھتے ہیں اور وہاں پر اس کا کچھ اور معنی و مطلب لیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #اریبیات آج ایک صاحب تشریف لائے اور کہنے لگے آج لائٹ نہیں آئے گی۔۔۔ میں نے پوچھا بھائی کیوں نہیں آئے گی ۔۔۔۔؟؟ بولے ڈھول پھٹ گیا ہے اس لئے لائٹ نہیں آئے گی۔۔ بہت دیر تک سوچتا رہا آخر ڈھول کے پھٹنے اور لائٹ کے نہ آنے میں کیا مناسبت ہے۔۔۔🤔🤔 جب کچھ سمجھ میں نہ آیا تو میں نے ان سے ہی پوچھا ؟ بھائی آخر ڈھول کے پھٹنے کی وجہ سے لائٹ کیوں نہیں آئے گی؟ آخر دونوں میں کیا مناسبت ہے؟ بولے ڈھول کا مطلب ہے ٹرانسفارمر۔۔۔۔🤐🤐 ٹرانسفارمر پھٹ گیا ہے اس لیے لائٹ نہیں آئے گی۔۔۔۔ 😂😂😂😂😂 یہ علاقائی زبان بھی نا۔۔۔۔۔۔ اریب خان محمد توقیر خان مصباحی 6. 12. 2021